دہشت گردی کیخلاف عظیم فوجی مشقیں جاری، روس نے کرغیزستان میں بیلسٹک میزائل نصب کردیا
ماسکو (اے پی پی) روس نے دہشت گردی کے خلاف جاری عظیم فوجی مشقوں کے پیش نظر اپنے بیلسٹک میزائل پہلی بار کرغیزستان میں نصب کر دیئے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایسک کول2018 نام سے آزاد جمہوریاؤں کی دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی عظیم فوجی مشقیں دو روز تک کرغزستان میں جاری رہیں گی۔روس نے ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے سکندر ایم بیلسٹک میزائل اور 30 جنگی ہیلی کاپٹر تعینات کر دیئے۔