رینجر ز کی کا رروائی7 ملزم گر فتار
کراچی ( کرائم رپو رٹر ) پاکستان رینجر ز ( سندھ) نے قائد آباد میں کا رروائی کر تے ہو ئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملو ث 5ملزمان کا شف اعوان عرف کا شف ٹینڈا ، عاشق خا ن عرف عا شی ، عرفان عرف ایلفی ، نبیل عرف چھیپڑ اور نوید عرف نیک پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا جو ضلع ملیر اور کو رنگی میں شہر یو ں کو لو ٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطا بق ملزمان نے مورخہ7 ستمبر 2018 کو قائد آباد میں ایک جنر ل اسٹور میں7 لا کھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فو ٹیج میں ملزم کا شف اعوان عرف کا شف ٹینڈا اور ملزم عرفان عرف ایلفی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ شنا خت کے عمل کے دوران مذکورہ با لا اسٹور کے مالک نے گر فتار ملزمان کی واردات میں ملو ث ہو نے کی تصدیق کی ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایمو نیشن ،منشیا ت اور ڈکیتی کے دوران استعمال ہو نے والی دو عدد مو ٹرسائیکلیں بھی بر آمد کی گئی ہیں اور تما م ملزمان کو قا نو نی چارہ جوئی کیلئے پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ رینجر ز نے ملیر میں بھی کا رروائی کر کے دو ملزمان محمد شاہد عرف مو ٹا اور عقیل احمد عرف کا لو کو گر فتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سا مان بر آمد کر لیا جو اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ہیں ۔
رینجر ز کا ر روائی