نئے بلدیاتی نظام کوعوام کی امنگوں کے مطابق بنایا جائے، ثروت قادری
ملتان ( نامہ نگار ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سستا اور فوری انصاف ہر پاکستانی کا حق ہے ،مفت اور یکساںتعلیم ملک وملت کی بنیادی ضرورت اور حقیقی ترقی کی ضامن ہے، یہ وہ خواب ہیں جنہیں حقیقت کا روپ دینے کے لیے عوام نے تبدیلی کا نعرہ قبول کیا ہے اور اگر حکومت نے عوام کے ان خوابوں کا شرمندہ تعبیر نا کیا تو ان کا انجام بھی پچھلی حکومتوں جیسا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کو عوامی امنگوں کے مطابق بنایا جائے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر نہیں بلکہ واپس لیا جائے،حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنے ویژن کے مطابق کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے،حکومت نے انتخابات سے پہلے اور جیتے کے بعد بھی کرپشن کے خلاف بڑے بڑے دعوئے کیے تھے اب ان پر عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے حکومت کرپشن اور کرپٹ افراد کے خلاف عملی اقدامات کرئے،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے۔پاکستان میں بسنے والے بنگالیوں کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں جبکہ افغان مہاجرین ملک میں دہشت گردی اور جرائم کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے ہیں ،بنگالیوں کو شہریت دینے کی حمایت کرتے ہیں لیکن افغانیوں کے حوالہ سے حکومت نظر ثانی کرے۔
ثروت قادری