ختم نبوت قانون کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے: سراج الحق
اسلام آباد (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قادیانیوں نے کبھی بھی ختم بنوت کی شق کونہیں مانا،آج بھی بیرونی دنیا سے اس شق کے خاتمے کیلے دباؤ ہے، ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،نبی پاکؐ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو روکنے کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔گستاخی سے 1.8 بلین لوگوں جذبات مجروح ہوتے ہیں، جمعرات کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جیورسٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے ہالینڈ میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ پروگرام کے حوالے سے ہالینڈ سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اورسفارت کاروں کو تحفظات سے آگاہ کیا، ہم نے انہیں بتایا کہ اس گستاخانہ پروگرام سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اسکے بعد پروگرام کو ملتوی کر دیا گیا۔یہ کانفرنس دنیا سے توہین رسالت کی روک تھام کا آغاز ہے،دنیا آج بھی ختم نبوت قانون کے خاتمے کے درپے ہے،ایسا ہرگزنہیں ہونے دیں گے۔
سراج الحق