صوفی شعراء کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ‘ پروفیسر سحرانصاری
کراچی(نیوز رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے زیراہتمام ادبی بیٹھک میں ’’شاعری کے نئے موضوعات‘‘ پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی اس موقع پر پروفیسر سحرانصاری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوفی شعراء کے پرانے پیغام کو نئے شعور کے ساتھ فعال کر عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ خاندانی رشتے ٹوٹ رہے ہیں جنسی ہراسمینٹ کے واقعات کو روکنے کیلئے شاعری کے نئے موضوعات میں ڈال کر عام کرنے کی ضرورت ہے ۔روایات اور انفرادی صلاحیت کو ازسرنو دریافت کرنا چاہئے۔ اکادمی ادبیات پاکستان سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو ر نے کہا کہ ہفتہ وار مشاعروں کے علاوہ اس طرح کی تقریبات جن میں افسانے تنقیدی نشست اور نئی نسل کی تربیت کے حوالے سے بھی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تاکہ نئی نسل یا نئے لکھنے والے ادب سے مکمل طور پر عبور حاصلکرسکیں ۔ جبکہ اس موقع پر گفتگو پر سوالات و جوابات میںحصہ لینے والوں میںنصیر سومرو ، نجیب عمر، وقار زیدی، مجیدرحمانی، الطاف احمد ، دلشاد احمد دہلوی ، مصباح عظیم صدیقی ، انیس جعفری، خالد انور، فرحت اللہ قریشی اور کئی دانشوروں تھے۔