والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں،ڈاکٹر سیف الرحمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جہاں حکومتی ادارے اور دیگر سماجی تنظیمےں سرگرم عمل ہےں وہیں شہریوں بالخصوص والدین کو اس بات کا پابند ہونا پڑے گا کہ وہ اپنے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ مستقبل مےں ان کے بچے ہر طرح کی معذوری سے محفوظ رہ سکےں۔ ہم سب کی اجتماعی کوششیں ہی ایک صحت مند ماحول فراہم کرسکتی ہےں ، کراچی کے مضافاتی علاقوں بالخصوص گڈاپ کے علاقے یوسی 4گجرو مےں پولیو کا وائرس پایا گیا ہے ، کراچی کی 209یوسیز مےں سے 34یوسیز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان 34مےںسے 8یوسیز انتہائی حساس ہےں جہاں عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی بھی پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، رواں مہم کے دوران ہماری یہ بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ کراچی شہر سے اس بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیں جس کے لیے شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی انسدادِ پولیو ٹیم کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین Dr. JEAN MARC O'LIVE ، ڈبلیو اےچ او ( پاکستان) کے ہےڈ ڈاکٹر عبدالرحمن عابدی،نےشنل ٹےکنےکل فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف بوسن اور ٹےکنےکل فوکل پرسن ڈاکٹر احمد شےخ سے اپنے دفتر مےں ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں ابھی پولیو وائرس موجود ہے لہٰذا ےہاں خصوصی طور پر اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائےں کہ جس کے باعث اس مرض کو مکمل طور پر جڑ سے ختم کر دیا جائے ۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض سے پورے ملک کو نجات دلائی جائے ۔