حکومت جاپان کا افضل میموریل تھیلسمیاں فائونڈیشن کیلئے گاڑی عطیہ
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) حکومت جاپان کی جانب سے افضل میموریل تھیلسمیاں یائونڈیشن کیلئے 569‘125 امریکی ڈالر مالیت کی خون کا عطیہ کرنے کا گاڑی کی امداد برائے انسانی تحفظ اسکیم کے تحت دی گئی ۔تقریب افضل میموریل تھیلسمیاں یائونڈیشن کراچی میں ہوئی جس میں قونصل جنرل توشی کازواسومورا‘ چیئرمین افضل میموریل تھیلسمیاں فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم قدوائی اور ڈائر یکٹر عتقی الرحمان موجود تھے۔یہ امداد GGP کی ریسائیکلنگ اسکیم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کی معاشی اورسماجی ترقی کاحصول ہے ‘ یہ اشیاء NGO's اور مقامی انجمنوں کو دی جاتی ہ یتاکہ عام آدمی اس سے مستفید ہو۔