وفاقی اردو یونیورسٹی ‘ مایوس کن نتائج کاسلسلہ جاری
کراچی (نیوزرپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے مایوس کن نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو کراچی میں ہونے والے بی کام( سال اول و دوم) پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ بی کام (سال اول) کے امتحانات میں452طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 422طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اورصرف 38طلباء کامیاب ہوئے ۔کامیابی کا تناسب 9 فیصد رہا۔ بی کام( سال دوم )کے امتحانات میں 294طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں 278طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 64طلباء کامیاب قرار پائے۔ جبکہ مجموعی رزلٹ23.02 فیصدرہا۔واضح رہے کہ دوروز قبل اعلان کئے گئے بی اے (مشترکہ)Both Partپرائیویٹ سالانہ امتحانات2016منعقدہ امتحانات مارچ2018کے نتائج میں بھی کامیابی کا تناسب صرف 11فیصد تھا ۔اس امتحان میں968طلباء رجسٹرڈہوئے ۔ 937طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 105طلباء کامیاب قرار پائے تھے ۔