بین الاقوامی آئی ٹی سی این ایشیاء اور فائر اینڈسیفٹی ایشیاء نمائش کا اختتام
کراچی(کامرس رپورٹر) اٹھارہویں تین روزہ بین الاقوامی آئی ٹی سی این ایشیاء اور فائر اینڈسیفٹی ایشیاء نمائش میں 25 کروڑ ڈالر کے باہمی معاہدے ہوئے۔ تین روزہ نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فائر اینڈ سیفٹی کے شعبوں سے دلچسپی رکھنے والے 70 ہزار سے افراد نے شرکت کی۔ نمائش کے آخری روزہ کراچی کی 20 سے زائد جامعات اور کالجوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اٹھارہویں تین روزہ بین القوامی آئی ٹی سی این ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیاء نمائش میں آئی ٹی سیکیورٹی، سائبر سیفٹی، فائر اینڈ کنٹرول پر 30 سیمینارز اور کانفرنسوں شعبوں کے ماہرین نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مستقل پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔