لاس اینجلس: سعودی شہزادے پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ
لاس اینجلس (اے ایف پی) لاس اینجلس میں ایک سعودی شہزادے پر خاتون کو جنسی ہراساں کئے جانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاس اینجلس پولیس کے افسر نے بتایا کہ بیورلے ہلز مینشن میں شہزادہ مجید عبدالعزیز السعود کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا جس کے بعد انہوں نے 3 لاکھ ڈالر دیکر ضمانت حاصل کر لی۔ سعودی شہزادے پر خاتون کو یرغمال بنانے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔شہزادے کو 19 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں 8 سال قید اور 10 ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ شہزادے کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں‘ اس حوالے سے اب تک وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔
سعودی شہزادہ