وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست‘ 3 رکنی بنچ تشکیل

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔ تین رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس جواد ایس خواجہ کریں گے۔ بنچ کل 29ستمبر سے اس معاملے کی سماعت کریگا۔ وزیراعظم کیخلاف یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی اور اسے جمعہ کو سماعت کیلئے منظور کیا گیا تھا۔