زمان پارک کا گھر میرا نہیں، بہنوئی کا ہے بل بھی انہوں نے ادا کئے: عمران‘ ایک گھر میں 3 میٹر لگاکر چیئرمین تحریک انصاف دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے: لیسکو

28 ستمبر 2014

لاہور (ثنا نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وضاحت کی ہے کہ زمان پارک لاہور کا گھر میرا نہیں بلکہ میرے بہنوئی کا ہے، بجلی کا بل بھی انہوں نے ہی ادا کیا ہوگا جبکہ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ گھر عمران خان کا ہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ زمان پارک والی رہائشگاہ میں میری بہن رہتی ہے۔ میرے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیسکو والے کہتے ہیں کہ عمران خان نے پیسے بچانے کیلئے گھر میں تین میٹر لگا رکھے ہیں، چیکنگ کے بعد وہ میٹر کاٹنے کا نوٹس دیں گے۔ لیسکو حکام نے دھوکہ دہی پکڑ لی ہے، کہتے ہیں کہ تین میٹرز کے باعث یونٹس کی تقسیم سے سلیب ریٹ کئی گنا کم رہ جاتا ہے، یوں عمران خان حقیقی بل سے کئی گنا کم ادا کر رہے ہیں، یہ عمل وائٹ کالر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...