ایس پی ماڈل ٹاؤن کی گاڑی پر فائرنگ‘محفوظ رہے

28 ستمبر 2014

لاہور (این این آئی) ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن محمد باقر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن معمول کے گشت پر تھے ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔