پشاور:پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ، ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا: ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی

28 ستمبر 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر لینڈنگ  کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم کسی قسم کا  نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے  کی پرواز پی کے 376 پر ماشو خیل  کے علاقے میں  فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے طیارہ محفوظ رہا۔ واقعہ کے بعد  پولیس اور سکیورٹی فورسز نے  علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں طیارے پر ائرپورٹ لینڈ کے دوران   فائرنگ کی گئی جس سے  ایک  خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔ ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق کسی طیارے پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔