یمن: امریکی سفارتخانے پر راکٹ فائر‘ کئی محافظ زخمی: ڈرون حملے کا انتقام لیا‘ جنگجو گروپ انصار الشرعیہ

28 ستمبر 2014

صنعاء (رائٹرز) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں القاعدہ کے منحرف گروپ انصار الشرعیہ نے امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کر دیا جس میں کئی مقامی محافظ زخمی ہو گئے۔ عملہ اور امریکی محفوظ رہے۔ پولیس نے بتایا چلتی گاڑی سے M-72 اینٹی ٹینک راکٹ عمارت پر مارا گیا جو سفارتخانے کے احاطے میں اور مرکزی عمارت سے میٹر 200  دور گرا۔ انصار الشرعیہ نے ٹویٹر پر پیغام میں دعویٰ کیا یہ صوبے جاف میں امریکی ڈرون حملے کا جواب ہے جس میں متعدد بچے زخمی ہو گئے تھے۔