چیلسی کلنٹن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

28 ستمبر 2014

نیویارک (اے ایف پی) چیلسی کلنٹن نے ایک بچی کو جنم دیدیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انکے ہاں پہلا بچہ ہوا ہے جو انکی بیٹی شارلٹ کلنٹن ہے۔ جسے انکے ماں باپ بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن اور دیگر افراد نے ری ٹوئٹ کیا۔ فیس بک اکائونٹ پر چیلسی نے اپنے پیغام میں کہا میں اور مارک اپنی بیٹی شارلٹ کلنٹن مازونسکی کی پیدائش کو منا رہے ہیں۔