القاعدہ نے مودی سمیت بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی ہٹ لسٹ تیار کر لی: بھارتی میڈیا

28 ستمبر 2014

نئی دہلی ( آئی این پی )  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ نے  نریندر مودی ، بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن ایڈوانی ،  اوما بھارتی ، پروین توگڑیا ، بابو بجرنگی ، سشل کمار شندے ، مولانا صادق سمیت جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کو نشانہ بنانے کی لسٹ تیار کرلی ۔