دمدار ستارے پر روبوٹ 12 نومبر کو اتارا جائیگا، یورپی خلائی ایجنسی

28 ستمبر 2014

لندن (بی بی سی اردو) یورپی ممالک کے خلائی جہاز ’روزیٹا‘ سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ دمدار ستارے ’’کومٹ 67پی‘‘ پر ایک روبوٹ اتارنے کیلئے 12 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس وقت روزیٹا ایک بہت برفانی پہاڑی جس کو 67 پی کہتے ہیں کے گرد چکر کاٹ رہی ہے۔ 12 نومبر کو 20 کلو میٹر کے فاصلے سے ایک چھوٹا روبوٹ دمدار ستارے پر اتارا جائیگا۔