سیلاب متاثرین کی امداد: پیرس میں ’’اخوت ‘‘ اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی تقریب

28 ستمبر 2014

پیرس (صاحبزادہ عتیق) پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سینکڑوں گھرتباہ جب کہ درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پیرس میں ’’اخوت ‘‘ اور پاکستان پبلک ایڈٹرسٹ کی جانب سے  تقریب ہوئی۔  سفیرپاکستان غالب اقبال  بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جب کہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ غالب اقبال نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں ،انسانیت کے ناطے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے چاہئے۔ اگر  متاثرین کی بحالی کیلئے اوورسیز پاکستانی ہر ماہ صرف ایک دن کی تنخواہ حکومتی ریلیف فنڈ یا اخوت کے فنڈمیں جمع کرائیں تو متاثرین کی مدد کی جاسکتی ہے ۔ ’’ اخوت ‘‘ کے بانی ڈاکٹر ثاقب نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے  کہا متاثرین کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ناصر عباس تارڑ نے کہا  ان کی فلاحی تنظیم کی جانب سے منڈی بہائوالدین میں بھی امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔