ائرپورٹس کی سکیورٹی کا انتظام نیسکام کے سپرد، 2 ارب گرانٹ ملے گی

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے تمام ائرپورٹس کی سکیورٹی بہتر بنانے کا انتظام نیسکام کے سپرد کیا گیا ہے۔ ائر پورٹس پر سنٹرلائزڈ سکیورٹی نظام نصب کیا جائے گا۔ حکومت تمام ائر پورٹس کی سکیورٹی جدید بنانے کے لئے 2 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دے گی۔