پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کو منانے کیلئے آصف علی زرداری کے رابطے

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ناراض رہنماؤں کو منانے  کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے رابطے شروع کردئیے ہیں۔  گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین ندیم افضل گوندل سمیت متعدد اہم رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔