قبل از حج آپریشن آج اختتام پذیر ہو جائیگا
لاہور( این این آئی )قبل از حج آپریشن آج اختتام پذیر ہو جائیگا ،پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت ایک لاکھ 43ہزار 663افراد فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے ۔امسال سرکاری سکیم کے تحت 57ہزار عازمین میں سے نصف کو براہ راست مدینہ منورہ لے جایا گیا جبکہ باقی سرکاری نصف حجاج کو جدہ لے جایا گیا ۔مدینہ شریف پہلے جانیوالے واپسی پر جدہ اور مکہ شریف سے پہلے جانیوالوں کو واپسی مدینہ شریف سے لایا جائیگا ۔