کراچی میں نجی بنک سے ڈاکو 63 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

28 ستمبر 2014

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) کراچی صدر میں ڈاکو نجی بنک سے 63 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔  شلوار قمیض میں ملبوس 25 سے 30 برس کی عمر کے 6  افراد داخل ہوئے، پہلے انہوں نے وہاں تعینات 3 سکیورٹی گارڈز کو قابو میں کیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی  فوٹیج اور  شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ۔