پولیوکیسز: پاکستان خطرے کی لائن کے قریب، ملک بھر میں تعداد 174 ہو گئی

28 ستمبر 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پولیو کیسز میں پاکستان خطرے کی لائن کے قریب پہنچ گیا۔  نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا پاکستان نے 199 کیسز کا اپنا ریکارڈ توڑا تو مزید عالمی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے  پولیو کیسز کی تعداد 174 ہو گئی۔