کوہاٹ:سی این جی سٹیشن پر دھماکا،دو افراد جاںبحق،2زخمی
کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) کوہاٹ میں سی این جی پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ راولپنڈی روڈ پر واقع سی این جی سٹیشن پر پیش آیااورسلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔واقعے میں دو افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔