رحیم یارخان: پنچایت نے پسند کی شادی کرنیوالے کی 2 کمسن بھانجیاں ونی کر دیں
صادق آباد (نامہ نگار) پسند کی شادی کا شاخسانہ 8 اور 6 سالہ لڑکیوں کو پنچایتی فیصلہ میں ونی کی بھینٹ چڑھا کر زبردستی نکاح کروا دئیے گئے۔ ضمیراں مائی نے تھانہ کوٹ سبزل پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ماچھی اور جلال وغیرہ نے بھی ملزموں کو زبردستی شادی سے منع کیا تو وہ مجھے اور گواہوں کو قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔