گھوٹکی: الیکشن ٹربیونل میں کیس جیتنے پر پی پی رہنما علی گوہر مہر کے حامیوں کی ریلی، شدید ہوائی فائرنگ
گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی الیکشن ٹریبونل میں کیس جیتنے پر پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر کے حمایتیوں نے گھوٹکی میں ریلی نکالی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوہر مہر کے حامیوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔ ٹریبونل میں علی گوہر مہر پر جعلی ووٹوں سے جیتنے کا کیس چل رہا تھا۔