انسداد ڈینگی کیلئے ان اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے: ڈی سی او
لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے بارے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی او کیمپ آفس میں ہوا۔ ڈی سی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے کباڑخانوں، قبرستانوں، تالابوں، ٹائر شاپس اور حساس مقامات کو چیک کیا جائے اوراِن ڈور آئوٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کریں۔