اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(خصوصی رپورٹر)دی ہائٹس سکول سسٹم‘ جلو اسٹیشن‘ لاہورکے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سی ڈی جی بوائز ہائی سکول‘ گنج مغلپورہ‘ لاہور‘ سی ڈی جی گرلز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آباد‘ لاہور‘ سی ڈی جی بوائز مڈل سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آباد‘ لاہور‘ وکٹوریہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ اندرون موری گیٹ‘ لاہور اور گورنمنٹ کے ایم گرلز مڈل سکول‘ اندرون موری گیٹ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد450تھی ۔