لاکھوں افراد آج ثابت کر دینگے‘ عمران سچا لیڈر ہے: شاہد صدیق

28 ستمبر 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) آج لاکھوں افراد مینار پاکستان پر ثابت کریں گے کہ عمران خان ایک سچا اور ایماندار لیڈر ہے ا ور ہم اس کیلئے جان و مال اور ہرچیز قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کراچی کے بعد تحریک انصاف لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور اس وقت تک جلسے ختم نہیں کریں گے جب تک نواز شریف استعفی نہیں دیتا۔ پی ٹی آئی ممی ڈیڈی نہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ پنجاب ڈاکٹر شاہد  صدیق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ جو آیا ہے اس نے مسلم لیگ(ن) کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ا ور عدلیہ نے بغیر پریشر لئے یہ فیصلہ عوام کے حق میں کیا ہے اور  لاہوریوں نے یہ ثابت کر نا ہے کہ ہم بادشاہت کے خلاف ہیں ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا کہ  این اے 126 سے لاکھوں افراد میری قیادت میں جلسے میں شرکت کریں گے۔