فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین اور صوبائی عہدیدار بلامقابلہ کامیاب

28 ستمبر 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصم رضا احمد بلامقابلہ مرکزی چیئرمین اور میاں انجم اسحاق پنجاب برانچ کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی۔ سنٹرل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے عاصم رضا احمد نے  کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ اسی طرح فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے انتخاب کیلئے میاں انجم اسحاق نے چیئرمین پنجاب ، چودھری قیصر رشید برائے سینئر وائس چیئرمین چودھری محمد شفیق (علیم گروپ) وائس چیئرمین گوہر سعید وائس چیئرمین شیخ محمد سجاد وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے اس طرح یہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے نتائج کا سرکاری اعلان 30 ستمبر کو سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔