عید پر اے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھنے کی ہدایت

28 ستمبر 2014
عید پر اے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحی کے ایام میں 4 اکتوبر ہفتہ سے 8 اکتوبر بروز بدھ تک اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کو عیدالاضحی کے ایام میں رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اندر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں۔