میثاق جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا: عامر اقبال

28 ستمبر 2014

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کئی سالوں سے عوام کو بے وقوف بناتی آرہی ہے ۔حکمرانوں نے سابقہ دور میں میثاق جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ،قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر ذاتی سوئس بنک اکائونٹ بھرے گئے۔ دونوں بڑی جماعتوں کیلئے پاکستان منافع بخش زرخیز سیاسی سرزمین ثابت ہوا ہے ۔باریاں لینے والوں نے نورا کشتی کرکے دوسری جماعتوں کا راستہ روکے رکھا ۔