بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

28 ستمبر 2014

لاہور(خبر نگار) ارکان قومی و صوبائی اسمبلی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اورمہر اشتیاق احمد، خواجہ عمران نذیر،بائو اختر کی زیر صدارت حالیہ ہو نے والی بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ٹائون ہال میں اجلاس ہواجس میں اے ڈی سی (ر)عرفان میمن،اے ڈی سی (جی)اسفند یار بلوچ،تمام ٹی ایم اوز،سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے افسران نے شرکت کی۔