پروازوں میں تاخیر کیخلاف لاہور ایئرپورٹ پر مظاہرہ‘ ایبربلیو کی پرواز 80 مسافروں کا سامان ریاض میں چھوڑ آئی
لاہور (خبر نگار) شاہین ائر لائنز کی پروازوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف مسافروں نے لاہور ائرپورٹ پر شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی شاہین ائر لائنز کا عملہ دفتر آکر غائب ہو گیا احتجاج گزشتہ روز لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز کی روانگی میں 8 گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ سے ہوا جس پر عازمین حج اور ان کو الوداع کہنے کیلئے آنیوالے رشتہ دار برہم ہو گئے علاوہ ازیں ریاض سے دوپہر پونے چار بجے آنیوالی پرواز رات ڈیڑھ بجے لاہور پہنچی جبکہ جدہ کیلئے پرواز پونے تین بجے روانہ ہو گئی علاوہ ازیں ریاض جانیوالی شاہین ائر لائنز کی پرواز 735 صبح پونے چھ بجے کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوئی جدہ سے آج صبح آنیوالی پرواز 8 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر دو بجے لاہور پہنچے گی دریں اثناء ائر بلیو کی ریاض سے آنیوالی پرواز کے 80 مسافروں نے لاہور ائر پورٹ پر ائر لائن انتظامیہ کے خلاف شدید ہنگامہ کیا اور نعرہ بازی کی ان 80 افراد کا سامان ائر لائن ریاض میں ہی چھوڑ آئی تھی ائر بلیو کے مسافروں کا سامان سعودی عرب رہ جانے کا مسلسل دوسرے روز یہ واقعہ پیش آیا ہے۔