ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم میں قبضہ دینے کا مرحلہ شروع

28 ستمبر 2014
ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم میں قبضہ دینے کا مرحلہ شروع

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے کلیئر رقبے پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد کلیئر پلاٹوں کے قبضے دینے کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں بلاک C اور D کے کلیئر پلاٹوں کا موقع پر قبضہ دیا جا رہا ہے۔ کلیئر پلاٹوں کی فہرست ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pk پر دستیاب ہیں۔ ڈاک کے ذریعے نوٹس موصول ونے کے بعد پلاٹ مالکان ویب سائٹ سے اس کی تصدیق کریں اور ایل ڈی اے کے دفتر واقع 467-D-II مین بلیوارڈ خیابان فردوسی محمد علی جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم ون ونڈو سیل کی پہلی منزل پر قبضہ کارروائی مکمل کرائیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلاٹوں پر مکان تعمیر کرنے کی میعاد 30 ستمبر 2017ء تک ہے۔