نیسپاک یو کے لمیٹڈ کے نام سے رجسٹر ہونیوالی پہلی پاکستانی کمپنی

28 ستمبر 2014

لاہور (نیوز رپورٹر) نیسپاک نے برطانیہ میں  نیسپاک یوکے لمیٹید کے نام سے رجسٹرڈ ہونے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی  ۔ جس سے پاکستانی کمپنی اب برطانیہ میں ترقیاتی منصوبوں پر انجنئیرنگ مشاورتی خدمات فراہم کرسکے گی۔ یہ اہم کامیابی نیسپاک ایم ڈی امجد اے خان اور دو سینیر افسران کے حالیہ دورہ لندن کے دوران حاصل ہوئی۔  انھوں نے لندن میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر عمران مرزا سے بھی خیر سگالی ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر نے لندن میں پاکستانی سفارت خانے میں نئے آفس بلاک کی تعمیر اور دیگر عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لیے نیسپاک کی خدمات سے استفادہ کرنے میں  خاصی دلچسبی کا اظہار کیا۔ نیسپاک اس حوالے سے ایمبیسی کو جلد ہی ایک پروپوزل جمع کرواے گی۔