مظفر گڑھ میں چھاپہ، سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد، 3 افراد گرفتار

28 ستمبر 2014

مظفرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ میں سرکلر روڈ پر چھاپہ مار کر سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مکان سے سرکاری امداد کے 65 بیگز اور 30 خیمے برآمد کر کے تین ملزم گرفتار کر لئے۔ گزشتہ صبح بھی گودام سے امدادی سامان برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجا گیا تھا۔