کالاباغ ڈیم تعمیر نہ کرنے پر وزیراعظم، چاروں وزراء اعلیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

28 ستمبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدالتی حکم کے باوجود کالاباغ ڈیم تعمیر نہ کرنے پر وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو قومی اتفاق رائے سے فوری طور پرکالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کو دو سال گزرنے کے باوجود کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ڈیم تعمیر نہ ہونے سے ملک سیلاب اور اندھیروں کی نذر ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو سستی بجلی دستیاب نہ ہونے سے قومی معیشت کا بھی جنازہ نکل چکا ہے۔ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین اور ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...