شاہ محمود دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں: زعیم قادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اسلام آباد دھرنے کی ناکامی نے شاہ محمود کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔ دھرنے کی ناکامی انکے ذہن پر سوار ہوچکی ہے۔ زعیم قادری نے شاہ محمود قریشی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا محمد نوازشریف 1973ء کے آئین کے مطابق 5سال کیلئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ لاہور ہی نہیں پورا پاکستان ان کے ساتھ ہے۔