لاہور چیمبر اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

28 ستمبر 2014

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے  جس کے تحت لاہور چیمبر میں فزیکل ون سٹاپ شاپ قائم کی جائے گی جہاں کاروباری برادری ایک ہی جگہ ان اداروں کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات حاصل کرسکے گی۔ لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  طاہر محمود اور ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی اقبال حیدر زیدی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح، نائب صدر کاشف انور، نومنتخب صدر اعجاز اے ممتاز، نومنتخب سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، سابق صدور میاں مظفر علی، میاں مصباح الرحمن، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ڈاکٹر قرات العین، شہزاد احمد، کمال امجد، وقار احمد میاں، شیخ محمد فیاض، راجہ عدیل اشفاق، چودھری محمد اسلم، خواجہ خاور رشید، وزارت خزانہ کے اکنامک ریفارمز یونٹ سے تعلق رکھنے والے عمر خالد اور فوزیہ عابد بھی اس موقع پر موجود تھے۔