فوج کو مداخلت کی دعوت دینے پر شجاعت کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں فوج کو مداخلت کی دعوت دینے پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی شہری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج کو مداخلت کی دعوت دی۔ شجاعت حسین کا یہ اقدام آئین پاکستان سے غداری کے مترادف اور پیشہ ور پاکستانی فوج کو بدنام کرنے کی گہری سازش کا حصہ ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ماورائے آئین اقدام پر چودھری شجاعت کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔