سیاسی صورتحال: ہائیکورٹ بار نے یکم اکتوبر کو اے پی سی طلب کرلی

28 ستمبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے موجودہ سیاسی صورتحال اور اسکے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔ یکم اکتوبر بدھ ہونے والی کانفرنس میں مسلم لیگ( ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، (ق) لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کیلئے باضابطہ طور پر دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں۔کانفرنس میں سپریم کورٹ بار کے علاوہ ملک بھر کی تمام ہائیکورٹ بارز کے عہدیداروں کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے جبکہ بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔