بدکاری کا الزام: صومالیہ میں الشباب عسکریت پسندوں نے خاتون کو سنگسار کردیا

28 ستمبر 2014

موگادیشو (رائٹرز) صومالیہ میں اشباب تنظیم کے عسکریت پسندوں نے بدکاری کے الزام میں ایک 33 سالہ خاتون کو سنگسار کردیا۔ متعدد بچوں کی ماں صفیہ  احمد جمالے کو براوے شہر کے ایک کھلے میدان میں سنگسار کیا گیا۔ اس منظر کو سینکڑوں افراد نے دیکھا۔ بعدازاں اسکی نعش کو پتھروں سے باہر نکالا گیا اور تدفین کیلئے بھیج دیا گیا۔ سنگساری سے پہلے الشباب کے جج نے عورت کیخلاف الزامات کے بارے میں بتایا کہ اس نے بیک وقت تین مردوں سے شادی کررکھی تھی اور اس بات کو اپنے تینوں خاوندوں سے چھپا رکھا تھا۔ ان تینوں نے اس عورت کیخلاف گواہی دی تھی جبکہ اس عورت نے خود بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔