اگست کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا اضافہ

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال اگست کے دوران ہوائی جہازوں‘ بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال میں اگست 2013ء کے دوران 8 کروڑ 26  لاکھ ڈالر کے ہوائی جہاز، بحری جہاز اور سمندری کشتیاں درآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال میں اگست  2014ء کے دوران ملکی درآمدات کا حجم 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔