سندھ میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیدیا گیا

28 ستمبر 2014

اسلام آباد (اے پی پی) برطانوی کمپنی اوریکل کول فیلڈز نے سندھ میں 600 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کیلئے چینی کمپنی کو کنٹریکٹ دے دیا۔ اوریکل کول فیلڈز چینی کمپنی کو پلانٹ کی تعمیر کے عوض 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کرے گی۔ پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے کے تحت چینی کمپنی انجینئرنگ کے کام  پاور پلانٹ کی تعمیر ، مشینری کی خریداری اور کوئلے کی کانوں کی ڈویلپمنٹ کا کام بھی کرے گی۔