مودی کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا مظاہرہ

28 ستمبر 2014
مودی کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا مظاہرہ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پیش کی جانے والی یادداشت میں کشمیریوں نے 2002ء میں مسلمانوں کے قتل عام کا ذکر کیا جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ مظاہرین نے اپنے نعروں میں عالمی کمیونٹی سے کہا وہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون قرارداد پر عملدرآمد کرائیں۔ مظاہرے میں بہت بڑی تعداد میں خواتین اور مردوں کیساتھ بچے بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ’’ہم بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارتی فورسز کی مذمت کرتے ہیں‘‘ کے نعرے لگائے۔ سردار یعقوب خان صدر آزاد کشمیر، سردار سوار خان سابق ممبر کشمیر کونسل اور راحیل ڈار صدر مسلم لیگ ن امریکہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر عالمی رہنمائوں کی فوری توجہ کا طلبگار ہے۔