نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا: امجدملک

28 ستمبر 2014

برسلز (وقار ملک) برطانوی یورپی میڈیا نے وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی میں تقریر اور دھرنوں کی سیاست پر ٹی وی پروگرام سمیت اخبارات میں خبریں شائع کر دیں۔ اخبارات لکھتے ہیں کہ دھرنا سیاست کی ہیروز اپنے چند حواریوں کے ہمراہ وزیر اعظم کا استعفیٰ 42 روز گزر جانے کے باوجود نہیں لے سکے نواز شریف دن بدن مضبوط ہوتے جا رہے ہیں امریکہ میں جنرل اسمبلی کے خطاب کے بعد پاکستانی وزیر اعظم کو مزید پذیرائی ملے گی جس کی وجہ ان کاکشمیریوں کے حق میں موثر انداز میں بات کرنا ہے۔ دریں اثناء پاک برطانیہ لائیرز فورم کے چیئر مین بیرسٹر احمد ملک نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کیا ہے جس میں مسئلہ کشمیر کے حل سمیت بین القوامی سیاسی مسائل شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور تنازعہ کشمیر حل کرکے جنوبی ایشیاء میں امن صورتحال کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔ بیرسٹر احمد ملک نے کہ دھرنا سیاست کرنے والوں کو اب چاہیے کہ وہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں دھرنوں کو ختم کرکے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گوہر شاہیوں کے ساتھ مل کر یا جعلی بجلی کے بل جلا کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔