اسحق ڈار کی سٹیٹ بنک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات‘ بنکوں کو منافع میں اضافے اور صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت
اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بنکوں کو اپنے منافع میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی ، ملک میں جدید بنکنگ کے تمام طریقے اختیار کیے جائیں ۔ وہ ہفتہ کو سٹیٹ بنک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ۔