حکومت نے عوامی تحریک کے ساتھ معاہدے کا ترمیم شدہ مسودہ تیا ر کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور عوامی تحریک کے پس پردہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔حکومت نے عوامی تحریک سے معاہدے کا ترمیم شدہ مسودہ تیار کر لیا ۔مسودے کی کاپی وفاقی وزیر احسن اقبال کے سپرد کر دی گئی۔ احسن اقبال ترمیم شدہ مسودہ عوامی تحریک کے قائدین تک پہنچائیں گے۔